QR CodeQR Code

ڈیرہ تقریب

17 Oct 2014 11:24


اسلام ٹائمز۔ دربار شاہ حسین شیرازی تحصیل پرو آ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید غدیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی، مولانا زاہد جعفری اور دیگر نے خطاب کیا۔ علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ رسول خدا(ص) نے اپنی ملکوتی لسان اور وحی الہی کی زبان سے ہر مناسب لمحہ و لحظہ میں عظمت و حقانیت اہل بیت (ع) کے ساتھ ساتھ امیر مومنان (ع) کی امامت کی تلقین کی۔ اسلامی معاشرے اور صحابہ کے جھرمٹ میں امیر مومنان (ع) کی حقانیت کی تاکید فرماتے رہے اور رسول خدا(ص) کے اہل بیت (ع) عصمت کے بارے میں دستورات ذاتی نہیں بلکہ الہی تھے۔ تحریک کربلا کی طرف اشارہ اور زمین و زمان کی دشمنی کے باوجود کربلا کی نہضت کا زندہ و جاوید ہونا حقانیت امام مظلوم (ع) کی دلیل ہے۔


خبر کا کوڈ: 415019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/415019/1/ڈیرہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org