QR CodeQR Code

پشاور کنونشن

19 Oct 2014 21:11

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے نئے ڈویژنل صدر توحید علوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا یہ الٰہی کارواں ہمیشہ کیلئے ملت کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، دینِ مبین کی سربلندی اور مملکت خداداد پاکستان کی ہر حوالے سے حفاظت کرنے میں صف اول میں رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ توحید علوی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے، تین روزہ کنونشن کے آخری پروگرام میں ووٹنگ کے ذریعے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوا، بحیثیت ڈویژنل صدر اپنے پہلے خطاب میں توحید علوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا یہ الٰہی کارواں ہمیشہ کیلئے ملت کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، دینِ مبین کی سربلندی اور مملکت خداداد پاکستان کی ہر حوالے سے حفاظت کرنے میں صف اول میں رہے گا، آج ہم یہ تجدید عہد اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جو خط قائد شہید اور دیگر شہداء کی طرف سے ہمیں ملا ہے اُس پر ہمیشہ کیلئے چلنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 415415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/415415/1/پشاور-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org