QR CodeQR Code

ولایت کنونشن

20 Oct 2014 10:44

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ طاغوت کے خلاف جدوجہد کی عملی مثالیں قرآنی آیات اور سیرت انبیاء (ع) میں موجود ہیں۔ ہمیں میدان عمل میں حاضر رہ کر پاکستانی قوم کی رہنمائی کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے بھٹ شاہ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ نظام ولایت تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ابراہیم خلیل اللہ (ع)‌ کے وارث، وقت کے نمرودی نظام سے مفاہمت اور مصالحت کرلیں یہ ممکن نہیں۔ طاغوت کے خلاف جدوجہد کی عملی مثالیں قرآنی آیات اور سیرت انبیاء (ع) میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا نظام زندگی ہے اور ہمیں میدان عمل میں حاضر رہ کر پاکستانی قوم کی رہنمائی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اصغری نوجوانوں نے وادی مہران میں نظام ولایت اور احیائے اسلام کے سلسلے میں قابل قدر جدوجہد کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 415459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/415459/1/ولایت-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org