QR CodeQR Code

مینار پاکستان اجتماع

20 Oct 2014 23:53

اسلام ٹائمز: عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں اس سرزمین کے فرزندوں کو قتل کیا اور تم نے دیت دلوا کر معاملہ ختم کر دیا، لیکن مینار پاکستان کے سائے میں 10 لاکھ افراد کو گواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ دیت لینے کی افواہیں پھیلانے والے سن لیں، کسی شہید کی دیت نہیں ہوگی، شہیدوں کا بدلہ صرف قصاص ہوگا، خون کابدلہ خون ہوگا، عدالت کے ذریعے، انصاف کے ذریعے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ قاف اور سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام مینار پاکستان پر زبردست عوامی اجتماع کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج مینار پاکستان کے سائے کے تلے، انقلاب کے اس عظیم اجتماع کا آغاز میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں، ہفتہ شہدائے کے شہیدوں اور اسلام آباد کے شہداء کے لئے فاتحہ سے کرتا ہوں۔ انہوں نے شہداء کے لئے لاکھوں شرکاء سے فاتحہ پڑھوائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہوں، لاکھوں کروڑ بار اللہ تعالٰی کا شکر کہ جس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء، ہفتہ شہداء کے شہیدوں اور شہداء اسلام آباد کے مقدس لہو کے طفیل انقلاب مارچ تشکیل دینے کی توفیق دی اور اس کے نتیجہ میں اقوام عالم کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا ہوا، جس کو آج 65 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں، بیٹیوں اور بیٹوں کی قربانیوں نے پاکستان کے عوام کو خواب غفلت سے بیدار کر دیا اور انقلاب کی فکر سے آگاہ کر دیا، قربانیاں دینے والے افراد نے کروڑوں افراد کو ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی قوت عطا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، بربریت اور یزیدیت کے خلاف شہداء کی قربانیوں نے لڑنے کی قوت عطا کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 415630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/415630/1/مینار-پاکستان-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org