QR CodeQR Code

گولڈن جوبلی

22 Oct 2014 22:55

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب میں گورنر بلوچستان نے اسکول اتنظامیہ کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید صحت مندانہ پروگرامز کے انعقاد کی تلقین کی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ یزدان خان ہائی سکول کوئٹہ کے زیراہتمام سکول کے 50 سال مکمل ہونے پر "گولڈن جوبلی" کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جناب محمد خان اچکزئی تھے۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان جناب علی ظہیر ہزارہ، سابق صوبائی وزیر سردار نثار علی، سیکرٹری وومن ڈیویلپمنٹ جناب حیدر علی شکوہ صاحب، ڈی آئی جی (ر) فقیر حسین، میجر (ر) نادر علی، پرنسپل یزدان خان ہائی سکول جناب خادم حسین رضا صاحب اور علاقے کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ اسکول کے طلباء نے تقریب میں مختلف اقسام کے ٹیبلوز اور دیگر پروگرامز پیش کئے۔ پرنسپل خادم حسین رضا نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے سکول کی 50 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور موجودہ مسائل سے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور سفارش کی کہ متعلقہ محکمہ جلد از جلد مسائل کو حل کرے۔ علاوہ ازیں مہمان خصوصی نے سکول کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر طلباء و طالبات سمیت دیگر کو اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 416005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/416005/1/گولڈن-جوبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org