QR CodeQR Code

پاک ایران ملاقات

24 Oct 2014 12:26

اسلام ٹائمز: پاک ایران بارڈر فورسز کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے اور روایتی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایرانی بارڈر گارڈ کے کمانڈر جنرل قاسم رضائی سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد نے ایران میں تفصیلی گفتگو و ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ دنوں بلوچستان کے ایران سے متصل علاقے میں ایرانی فورسز کی نادانستہ فائرنگ سے ایف سی اہلکار کی ہلاکت کے بعد پاک ایران بارڈر پر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم دونوں ممالک کی بارڈر فورسز کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے اور روایتی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایرانی بارڈر گارڈ کے کمانڈر جنرل قاسم رضائی سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد نے ایران میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے بلوچستان سیستان کے علاقے میں مشترکہ دشمنوں اور دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کرنے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی بارڈر گارڈ کے کمانڈر جنرل قاسم رضائی نے آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کو اعزاز شیلڈ بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 416197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/416197/1/پاک-ایران-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org