QR CodeQR Code

اسرائیلی اسٹال

26 Oct 2014 01:28

اسلام ٹائمز: زیر نظر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹال پر موجود طالبات نے اسرائیلی خواتین کا روائتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ میز پر اسرائیلی کھانے سجائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ مینیجمنٹ سائنسز میں اسرائیلی ثقافتی اسٹال لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ثقافتی اسٹال وویمن انٹرنیشنل ماڈل یونائٹڈ نیشنز کی دوسری سالانہ کانفرنس کے موقع پر لگایا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے احتجاج پر صہیونی ریاست کی ثقافت کا اسٹال ہٹا دیا گیا۔ زیر نظر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹال پر موجود طالبات نے اسرائیلی خواتین کا روائتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ میز پر اسرائیلی کھانے سجائے گئے ہیں۔ دیوار پر لگے پوسٹر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وہاں کی ثقافت کے مختلف پہلو نمایاں ہیں۔ یاد رہے کہ اسلامی یورنیورسٹی سعودی عرب کے تعاون سے بنائی گئی ہے اور سعودی عرب کے فنڈز سے ہی اسے چلایا جاتا ہے، اس جامعہ میں سعودی عرب کا بیحد عمل دخل ہے۔


خبر کا کوڈ: 416447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/416447/1/اسرائیلی-اسٹال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org