QR CodeQR Code

مزرعہ شیخ العمری

29 Oct 2014 15:52

اسلام ٹائمز: اسے باغ کہیں یا باغیچہ، مگر ہے بہت بڑا۔ ارد گرد دیوار ہے، جبکہ اندر کھجور کے بے شمار درخت ہیں اور ہر طرف صاف شفاف پانی کی ندیاں بہتی ہیں۔ ندیاں قدرتی چشمے کی نہیں بلکہ متعدد ٹیوب ویلز کے ذریعے نکالے جانے والے پانی سے جاری رہتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گنبد خضراء روضہ رسولؐ خدا (مسجد نبویؐ) سے صرف بیس منٹ کے پیدل فاصلے پر علی ابن ابی طالبؑ روڈ پر مستشفی الزھراء علیہا سلام کے نام سے موسوم کئی منزلہ ایک بڑا ہسپتال واقع ہے، جس کے ساتھ ہی تھوڑے فاصلے پر بائیں جانب ایک بہت بڑا مزرعہ (باغیچہ) ہے، جسے مقامی لوگ مزرعہ محمد علی العَمری کے نام سے پکارتے ہیں، اکثر ٹیکسی ڈرائیوروں کو بھی اس کا علم ہے، مسجد نبوی سے فی کس چار یا پانچ ریال کرایہ لیتے ہیں، اور مسافر کے سوار ہوتے ہی، وہ شیعوں والی مسجد، وہ شیعوں والا مرکز اور وہ شیعوں والا مزرعہ وغیرہ جیسے الفاظ سے تعارف کراکر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔ اسے باغ کہیں یا باغیچہ، مگر ہے بہت بڑا۔ ارد گرد دیوار ہے، جبکہ اندر کھجور کے بے شمار درخت ہیں اور ہر طرف صاف شفاف پانی کی ندیاں بہتی ہیں۔ ندیاں قدرتی چشمے کی نہیں بلکہ متعدد ٹیوب ویلز کے ذریعے نکالے جانے والے پانی سے جاری رہتی ہیں۔ جو غالباً صرف نماز ہی کے اوقات میں آنیوالے سیاحوں اور زائرین کے لئے چلائے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 417010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/417010/1/مزرعہ-شیخ-العمری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org