QR CodeQR Code

یوم حسین

18 Nov 2014 21:02

اسلام ٹائمز: جامعہ کراچی میں منعقدہ میں یوم حسین (ع) سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آج بھی عراق اور شام میں مسلمانوں کے سر تن سے جدا کئے جارہے ہیں، مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے جبکہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی داعش کے خلاف کاروایاں مخص ایک دکھاوا ہیں، سب جانتے ہیں داعش کی پشت پناہی امریکہ اور اسرائیل کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی جامعہ کراچی میں دفتر مشیر امور طلبہ اور آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے زیر اہتمام یوم حسین ؑ کا انعقاد کیا گیا۔ یوم حسین ؑ کی صدارت قائم مقام شیخ الجامعہ و ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر عابد اظہر نے کی جبکہ خصوصی خطاب سربراہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی نے کیا۔ علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کراچی کے رہنما مولانا فیصل عزیزی، مولانا رضا داؤدانی اور جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے خطاب کیا۔ یوم حسین ؑ میں جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے سبیل امام حسین ؑ کا اہتمام کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 420266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/420266/1/یوم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org