QR CodeQR Code

قادری واپسی

20 Nov 2014 19:23

اسلام ٹائمز: لاہور پولیس نے عوامی تحریک کو تحریری طور پر دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ پولیس نے علامہ طاہر القادری کی جان کو خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ وہ ریلی نہ نکالیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ صبح سات بجے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے۔ عوامی تحریک کی مرکزی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد انکے استقبال کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ عوامی تحریک کے سربراہ ائیرپورٹ سے ریلی کی شکل میں رنگ روڈ سے ہربنس پورہ اور کینال روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے۔ داتا دربار حاضری کے بعد ریلی کی شکل میں ہی اپنے گھر ماڈل ٹائون روانہ ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 420576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/420576/1/قادری-واپسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org