QR CodeQR Code

اجتماع عام

22 Nov 2014 20:36

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا مینار پاکستان اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس اجتماع میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں نے بھی شرکت کی کیوں کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ غیر مسلموں کے حقوق اور جان و مال کی حفاظت لا الہ الا اللہ کے نظام میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے خواتین کو کسی بھی تحریک کا بنیادی رکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی تحریک خواتین کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ لاہور کے مینار پاکستان گراونڈ میں جاری جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع کے دوسرے دن خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ خواتین کے کردار کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں۔ سراج الحق نے خواتین پر مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین پر ظلم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ جو خواتین پر ظلم کرتا ہے، وہ ملک کے ساتھ ظلم کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 420894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/420894/1/اجتماع-عام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org