QR CodeQR Code

انٹرنیشنل سیشن

23 Nov 2014 00:55

اسلام ٹائمز: دوسرے روز اجتماع عام انٹرنیشنل سیشن سے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسٹیج پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انٹرنیشنل سیشن میں شام، ملایشیا، سوڈان، افغانستان، کشمیر سمیت متعدد مناطق کے رہنماوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ منٹو پارک، مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام جاری ہے، جس میں ملکی سیاستدانوں اور رہنماوں سمیت دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں اور مذہبی جماعتوں کے وفود بھی شریک ہیں۔ اجتماع عام کے دوسرے روز اجتماع عام انٹرنیشنل سیشن سے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسٹیج پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اجتماع عام کے انٹرنیشنل سیشن میں امیر جماعت اسلامی ہند جلال الدین عمری، الشيخ علي محمد أحمد جاويش، نائب المراقب العام الإخوان المسلمون في السودان، جماعت اسلامی ملائشیا کے لیڈر، نائک عزیز اور عبدالہادی، کشمیر جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین، ڈاکٹر خالد محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی سعودی عرب اور اخوان المسلمون شام کے سابق مرشد عام ال صدرالدین ال بییانونی بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 420921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/420921/1/انٹرنیشنل-سیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org