QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی

15 May 2017 00:26

16 مئی یوم مردہ باد امریکا ​​و اسرائیل کی مناسبت سے اولڈ کمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، مولانا غلام عباس جوئیہ، آئی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کے رہنماء جمال زیدی اور اصغریہ علم و عمل تحریک (شعبہ خواتین) کی مرکزی صدر سلمہ علی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے 16 مئی یوم مردہ باد امریکا ​​و اسرائیل کی مناسبت سے اولڈ کمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی کر رہے تھے، ریلی میں معصوم بچوں، خواتین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شریک بچوں اور خواتین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، ریلی کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔ ریلی سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، مولانا غلام عباس جوئیہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے رہنماء جمال زیدی اور اصغریہ علم و عمل تحریک (شعبہ خواتین) کی مرکزی صدر سلمہ علی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 636823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/636823/1/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کی-مردہ-باد-امریکا-اسرائیل-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org