QR CodeQR Code

پشاور،شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب

17 Jun 2017 21:49

پشاور کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین پی ٹی آئی کیجانب سے شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں افطاری کیبعد ایک گھنٹے کے اندر مخیر حضرات کیجانب سے شوکت خانم کیلئے تقریباً 8 کروڑ روپے کا عطیہ جمع ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی۔ افطاری کے بعد ایک گھنٹے کے اندر مخیر حضرات کی جانب سے شوکت خانم کیلئے تقریباً 8 کروڑ روپے کا عطیہ جمع ہوگیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سال شوکت خانم کیلئے 10 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ عمران خان نے پشاور سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لئے عطیہ دینے والی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال سے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے غریب لوگوں کے کینسر کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور یہ عوام کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا جذبہ اور لوگوں کا اعتماد اہمیت کا حامل ہے، پشاور کے بعد کراچی میں بھی شوکت خاتم کینسر ہسپتال زیر تعمیر ہے، پشاور سے امید ہے کہ سابقہ فنڈ ریزنگ کا ریکارڈ توڑیں گے۔ انہوں نے کہا اس رمضان میں پشاور سے 8 کروڑ روپے فنڈز اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی پرویز خٹک، اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، دیگر وزراء اور پارٹی کے عہدیدار و کارکنان موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 646762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/646762/1/پشاور-شوکت-خانم-ہسپتال-کیلئے-فنڈ-ریزنگ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org