QR CodeQR Code

بلوچستان عوامی پارٹی کی پرچم کشائی

8 May 2018 14:42

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وفاق کیجانب سے 5 ہزار ارب کے بجٹ میں ہمارا حصہ ایک ہزار ارب روپے بنتا تھا۔ تاہم ہمارے لئے 3 سو ارب مختص کئے گئے ہیں، جو استعمال نہیں ہو پاتے۔ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر میں پارٹی کے آفیشیل جھنڈے کی رونمائی و پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان، پرنس علی احمد بلوچ، مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی، ملک خدا بخش لانگو، میر محمد اسماعیل لہڑی، چوہدری شبیر احمد، رکن قومی اسمبلی دوستین خان ڈومکی، امان اللہ نوتیزئی، جاوید احمد، میر ظفر قمبرانی، بسنت لعل گلشن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فیصلے خود کرکے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور وفاق سے اپنا حق لیکر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ آئندہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا۔ وفاق کی جانب سے 5 ہزار ارب کے بجٹ میں ہمارا حصہ ایک ہزار ارب روپے بنتا تھا۔ تاہم ہمارے لئے 3 سو ارب مختص کئے گئے ہیں، جو استعمال نہیں ہو پاتے۔ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور اس کے تمام اضلاع میں دفاتر اور کوئٹہ میں مرکزی دفتر بھی بہت جلد قائم کر دیا جائے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 723069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/723069/1/بلوچستان-عوامی-پارٹی-کی-پرچم-کشائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org