QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ رہنماوں کی ملاقات

9 May 2018 21:57

میڈیا سے گفت گو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد صوبہ تحریک پی ٹی آئی میں ضم ہوگئی۔ تفصیلات مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کے ساتھ انضمام کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے قبل جنوبی پنجاب محاذ کی قیادت نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں بلخ شیر مزاری، خسرو بختیار، نصراللہ دریشک اور طاہر بشیر چیمہ کے علاوہ جہانگیر ترین اور فواد چوہدری بھی موجود تھے، اس موقع پر عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پایا جس میں  عمران خان، میر بلخ شیر مزاری، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کے دستخط ہیں۔


خبر کا کوڈ: 723485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/723485/1/جنوبی-پنجاب-صوبہ-محاذ-رہنماوں-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org