QR CodeQR Code

مردان سائنسی میلہ

10 May 2018 12:51

ضلعی حکومت اور الف اعلان کے زیرِ اہتمام سائنسی میلہ منعقد کیا گیا ہے، جس میں سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء نے مختلف قسم کے نمائشی سٹالز لگائے ہوئے ہیں۔ ان سٹالز پر طلبہ طالبات نے اپنے ہاتھوں سے تیار کئے گئے نمونے نمائش کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔ میلے میں ضلع کے 300 کے قریب سکولوں کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں، جہاں 300 کے قریب سائنسی ماڈلز کی نمائش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں ضلعی حکومت اور الف اعلان کے زیرِ اہتمام سائنسی میلہ منعقد کیا گیا ہے، جس میں سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء نے مختلف قسم کے نمائشی سٹالز لگائے ہوئے ہیں۔ ان سٹالز پر طلبہ طالبات نے اپنے ہاتھوں سے تیار کئے گئے نمونے نمائش کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔ میلے میں ضلع کے 300 کے قریب سکولوں کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں، جہاں 300 کے قریب سائنسی ماڈلز کی نمائش کی جا رہی ہے۔ اس طرح کے میلوں کے انعقاد سے جہاں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے اور ان کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں وہاں ان میں مسابقت کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے۔ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ضروری ہے۔ طلباء کی جانب سے تیار کئے گئے نمونے ہر لحاظ سے قابل ستائش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 723607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/723607/1/مردان-سائنسی-میلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org