QR CodeQR Code

ایم ایم اے کانفرنس کی تیاریاں

11 May 2018 09:36

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کا اتوار کو ہونیوالا جلسہ تاریخی ہوگا، جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے کارکن شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل واحد پلیٹ فارم ہے جو امت کو اتحاد کی لڑی میں پرونے کیلئے کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ اسلام و پاکستان دشمن ایم ایم اے کی فعالیت سے پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراؤنڈ میں متحدہ مجلس عمل کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ تیاریوں کے جائزے کیلئے متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، علامہ محمد امجد، شفیق پسروری، ذکر اللہ مجاہد سمیت دیگر نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ رہنماؤں نے جلسے کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کا اتوار کو ہونیوالا جلسہ تاریخی ہوگا، جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے کارکن شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 723844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/723844/1/ایم-اے-کانفرنس-کی-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org