0
Sunday 13 May 2018 21:39

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام 13 مئی بروز اتوار یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منایا گیا، اس موقع پر سندھ کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مرکزی ریلی حیدرآباد میں اولڈ کیمپس تا پریس کلب نکالی گئی، جس کی قیادت مرکزی صدر اے ایس او قمر عباس غدیری، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی، اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کی صدر سیدہ معصومہ موسوی نے کی۔ مرکزی ریلی میں شریک معصوم بچوں نے فلسطین میں جاری جنگ میں شہید ہونے والے کمسن بچوں کے مناسبت سے علامتی جنازے اٹھائے ہوئے تھے، شریک مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ یوم مردہ بار امریکہ و اسرائیل کے موقع پر سکرنڈ سٹی، سکھر، میرپور خاص، کنڈیارو سٹی، خیرپور ناتھن شاہ سمیت اندرون سندھ کے دیگر کئی ڈویژنز و اضلاع میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 724448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش