QR CodeQR Code

لاہور، ایم ایم اے کا جلسہ

14 May 2018 20:23

متحدہ مجلس عمل پاکستان کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالے جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اتحاد میں شامل پانچوں جماعتوں کے قائدین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے جبکہ کلیدی خطاب ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کیا۔ اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے انتخابی منشور کا اعلان کیا گیا جبکہ قائدین نے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عہد کریں ملک سیکولر قوتوں کو نہیں دینا، یہاں 10 ہزار کے جلسے کو ایک لاکھ کہہ رہے تھے، آج آئیں اور دیکھیں جلسہ یہ ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہاں قیام پاکستان کی قرارداد پاس ہوئی تھی، آج پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا عہد کرتے ہیں، مینار پاکستان آپ کے جھوٹ کی گواہی دے رہا ہے، مستقبل میں مینار پاکستان ہماری سچائی کی گواہی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن و امان آج بڑا مسئلہ ہے، امت مسلمہ کو جنگوں کا ایندھن بنایا جا رہا ہے، افغانستان، شام، یمن سمیت ہر جگہ جنگ جاری ہے، ایران اور سعودی عرب کو لڑانے کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ جنگیں کون کروا رہا ہے، امریکہ کروا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 724711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/724711/1/لاہور-ایم-اے-کا-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org