QR CodeQR Code

بونیر، مسلم لیگ (ن) کا جلسہ

14 May 2018 23:41

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بدل گئی، لیکن عمران خان کا خیبر پختونخوا وہی پرانا ہے، اگر نواز شریف کی یہاں حکومت ہوتی تو موٹروے یہاں پر موجود ہوتی، دہشتگردوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دہشتگردی ختم کی، سلام ہے بونیر کے لوگوں پر جنہوں نے اتنی تکلیفیں اٹھائیں لیکن یہاں امن قائم ہوا اور آج بونیر کے لوگ سکون کا سانس لیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 2018ء مسلم لیگ کی کامیابی کا سال ہوگا۔ بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بدل گئی، لیکن عمران خان کا خیبر پختونخوا وہی پرانا ہے، اگر نواز شریف کی یہاں حکومت ہوتی تو موٹر وے یہاں پر موجود ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دہشت گردی ختم کی، سلام ہے بونیر کے لوگوں پر جنہوں نے اتنی تکلیفیں اٹھائیں لیکن یہاں امن قائم ہوا اور آج بونیر کے لوگ سکون کا سانس لیتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو ووٹ لے کر دھوکا دیا وہ بتائیں کہ انہوں نے بونیر کیلئے کیا کام کیا، عمران خان نے اس علاقے میں کچھ نہیں کیا بلکہ پورے خیبر پختونخوا کا یہی حال ہے۔


خبر کا کوڈ: 724743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/724743/1/بونیر-مسلم-لیگ-ن-کا-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org