QR CodeQR Code

لاہور، یوم مردہ باد امریکہ ریلی

17 May 2018 20:39

احتجاجی ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوئی اور امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا اسرائیل بہت جلد نابود ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم مردہ باد امریکہ منایا گیا جس میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین علامہ امین شہیدی، علامہ مبارک موسوی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، سینئر رہنما افسر رضا خان، سید احمد ہمدانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوئی اور امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا اسرائیل بہت جلد نابود ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 725459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/725459/1/لاہور-یوم-مردہ-باد-امریکہ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org