QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا کُل مسالک علماء بورڈ کے اعزاز میں افطار ڈنر

21 May 2018 22:17


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں کل مسالک علماء بورڈ کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار میں مختلف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ افطار کی اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ کی جانب سے کسی انعام اور تحفے سے کم نہیں، روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں، ہمیں فلسفہ رمضان کو سمجھنےکی ضرورت ہے، روزہ ہمیں ایثار، قربانی اور صبر کا درس دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 726410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/726410/1/ایم-ڈبلیو-کا-ک-ل-مسالک-علماء-بورڈ-کے-اعزاز-میں-افطار-ڈنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org