QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او یوم تاسیس

27 May 2018 23:34

رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام نوجوان کا سب سے زیادہ دشمن ہے، جو اس جوان کو متعہد اور دیندار نہیں بننے دینا چاہتا، ہمارا تعلیمی نظام نہیں چاہتا کہ پاکستان کا ایک طالبعلم دیندار بنے، ہم نے اس دشمن کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 46 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک کے دیگر ڈویژنز کی طرح ملتان میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا اہتمام کچہری چوک میں واقع رضا ہال میں کیا گیا، تقریب میں سینیئرز کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی، سابق مرکزی صدر سرفراز حسینی، یافث نوید ہاشمی، تہور عباس، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور دیگر سینیئرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 727753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/727753/1/ملتان-آئی-ایس-او-یوم-تاسیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org