QR CodeQR Code

چیف سیکرٹری جی بی کیخلاف احتجاج

14 Jun 2018 00:28

یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ احتجاجی تقریب سے خطاب میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد بابر حیات جیسے آمرانہ سوچ رکھنے والے بیوروکریٹس کو جی بی سے ٹرانسفر کرے، بصورت دیگر عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں سول سوسائٹی او بی ایس ایف کے تحت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کے عوام کیساتھ ہتک آمیز رویئے کے خلاف یادگار شہداء پر احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں سول سوسائٹی، بی ایس ایف اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے کنوینئر غلام شہزاد آغا، انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر و دیگر مقررین نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں اور حکومت جلد از جلد بابر حیات جیسے آمرانہ سوچ رکھنے والے بیوروکریٹس کو گلگت بلتستان سے ٹرانسفر کرے، بصورت دیگر عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 731584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/731584/1/چیف-سیکرٹری-جی-بی-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org