QR CodeQR Code

کچورا میں عظمت شہداء کانفرنس

14 Jun 2018 01:06

کانفرنس سے خطاب میں علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ شہداء نے ہمیشہ ملت کے پیکر و روح کو بیدار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کا کام بہت گرانبہا ہے، شہداء خدا سے شہادت جیسی عظیم موت کا بہترین معاملہ کرکے شہادت کی منزل پر فائز ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ علماء کونسل اور مجمع علمی فرہنگی کچورا کی طرف سے شہداء ملت تشیع کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مرکزی جامع مسجد کچورا میں ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے علماء کونسل کچورا کی نظارت کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جوانان خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شہداء کی عظمت کے حوالے سے پرجوش خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کا مقدس خون ہی قوموں کو عزت، غیرت اور سرفرازی کی جانب گامزن کرتا ہے۔ ملت تشیع پاکستان نے وطن عزیز میں ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء نے ہمیشہ ملت کے پیکر و روح کو بیدار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کا کام بہت گرانبہا ہے، شہداء خدا سے شہادت جیسی عظیم موت کا بہترین معاملہ کرکے شہادت کی منزل پر فائز ہوتے ہیں۔ اس سیمینار کا آغاز شیخ مرتضٰی حسین مطہری نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعد نوجوان نے منقبت اور ترانوں سے شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شیخ حسین اعجاز نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس سمینار کی میزبانی شیخ محمد حسن حسرت نے ادا کی۔


خبر کا کوڈ: 731605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/731605/1/کچورا-میں-عظمت-شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org