0
Friday 15 Jun 2018 16:19

کوئٹہ، ایرانی قونصلیٹ افطار ڈنر

  • کوئٹہ، ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی کیجانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

    کوئٹہ، ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی کیجانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، مولانا عبدالحق ہاشمی، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان رؤف عطاء ایڈووکیٹ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ، علامہ جمعہ اسدی، علامہ سید ہاشم موسوی، قاری عبدالرحمان نورزئی، سید حبیب اللہ چشتی، ایوب خلجی، عبدالقدوس ساسولی، سابق ارکان اسمبلی، علمائے کرام اور دیگر علاقہ معززین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے آپس میں رابطے سے پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ ایران اور پاکستان اپنے تاریخی، ثقافتی اور دینی رشتوں کی بدولت ہمیشہ سے دوستانہ قریبی تعلقات میں قائم رہے ہیں۔ دنوں ممالک نظم وضبط کے اصولوں پر مبنی امن و تعاون کے ساتھ خطے میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ تاریخی و ثقافتی قربتوں کے علاوہ ایران اور پاکستان کے عوام کے مابین ہمسائیگی اور علاقائی مواقعوں کی بدولت ہمیشہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دن بدن بڑھتے ہوئے تعلقات قائم و دائم رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب دو سو ملین ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کرنسی کے لئے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات سے یہ حجم مزید بڑھے گا۔ اس طریقے سے دو ہمسایہ ممالک باہمی ضروریات پوری کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ ہمسائیگی اور سینکڑوں کلو میٹر دور سمندری اور زمینی بارڈر کی بناء پر دونوں جانب تجارت کو فروغ دینے میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے۔ ابھی بھی دونوں ممالک کے درمیان ہونی والی تجارت کا بہت بڑا حصہ روڈ اور ریلوے لائن کے ذریعے اسی صوبہ سے سرانجام پا رہے ہیں۔ چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے آپس میں رابطے سے پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
فوٹو گرافر کا نام : اعجاز علی اعجاز
خبر کا کوڈ : 731819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش