QR CodeQR Code

بنوں خودکش حملے کے زخمی

13 Jul 2018 14:47

صحافی : عمران خان خان

متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں، جبکہ اکرم درانی کے محفوظ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی پی او خرم رشید کا کہنا ہے کہ اکرم درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اکرم درانی محفوظ رہے جبکہ 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں، جبکہ اکرم درانی کے محفوظ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی پی او خرم رشید کا کہنا ہے کہ اکرم درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں اکرم درانی کے اسکواڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 737527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/737527/1/بنوں-خودکش-حملے-کے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org