QR CodeQR Code

شہدائے مستونگ کی فاتحہ خوانی

17 Jul 2018 12:55

سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی سراوان ہاؤس کوئٹہ میں جاری ہے، جس میں ملک بھر کی اہم سیاسی شخصیات عمران خان، شہباز شریف، سردار اختر مینگل، مولانا محمد شیرانی اور بلاول بھٹو سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار کے انتخابی جلسے میں بم دھماکے سے سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ عماق نیوز ایجنسی کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے قبول کرلی۔ نواب سراج رئیسانی کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ کے جنرل محمد موسٰی خان گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکومتی عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ نواب سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی سراوان ہاؤس کوئٹہ میں جاری ہے، جس میں ملک بھر کی اہم سیاسی شخصیات عمران خان، شہباز شریف، سردار اختر مینگل، مولانا محمد شیرانی اور بلاول بھٹو سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 


خبر کا کوڈ: 738342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/738342/1/شہدائے-مستونگ-کی-فاتحہ-خوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org