QR CodeQR Code

کراچی، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

17 Jul 2018 22:30

سول سوسائٹی کے محمد علی، خالد راؤ، اسد زیدی، محمود شیخ، اسد گوکل نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کا نام شیڈول فور سے نکالنا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے ہونے والے مظاہرے کے دوران ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی اور پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے صوبائی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر کالعدم جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعتیں نام بدل کر احتجاج کررہی ہیں جبکہ ان کی جانب سے ابھی تک فرقہ وارنہ کاروائیوں اور تقاریر کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سول سوسائٹی کے محمد علی، خالد راؤ، اسد زیدی، محمود شیخ، اسد گوکل نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کا نام شیڈول فور سے نکالنا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے ہونے والے مظاہرے کے دوران ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی اور پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے بھی شرکت کی۔
 


خبر کا کوڈ: 738503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/738503/1/کراچی-الیکشن-کمیشن-کے-باہر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org