QR CodeQR Code

قومی کانفرنس برائے آئینی حقوق گلگت بلتستان

18 Jul 2018 02:25

آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ کانفرنس سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما علی زیدی، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر تاج حیدر، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سینئیر اینکر پرسن وسیم بادامی، مذہبی رہنما علامہ محمد امین شہیدی و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اویئرنس فورم کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں قومی کانفرنس برائے آئینی حقوق گلگت بلتستان کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں ملک کی اہم سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سمیت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کی جدوجہد کو مزید آگے پڑھانے پر کانفرنس کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر مظفر رضوی نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما علی زیدی، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر تاج حیدر، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سینئیر اینکر پرسن وسیم بادامی، مذہبی رہنما علامہ محمد امین شہیدی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر محمد حنیف قریشی، قوم پرست رہنما نواز خان ناجی، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن رہنما ریٹائرڈ کیپٹین محمد شفیع، سابق چیف جسٹس سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان جعفر شاہ، عوامی ایکشن کیمٹی کے چیئرمین حافظ سلطان رئیس و دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 738532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/738532/1/قومی-کانفرنس-برائے-ا-ئینی-حقوق-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org