QR CodeQR Code

پاراچنار، سول سٹیڈیم میں ابرار جان کا جلسہ عام

21 Jul 2018 21:11

امیدوار ابرار جان طوری نے کہا ہے کہ وہ منتحب ہو کر پسماندہ علاقوں میں ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے جبکہ مختلف قبائلی سرداروں نے ابرار جان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ آج بروز ہفتہ سول اسٹیڈیم پاراچنار میں ابرار حسین جان کا جلسہ عام ہے، جس میں دو سے تین ہزار تک عوام کی شرکت متوقع ہے۔ جلسہ گاہ میں شامیانے اور لگ بھگ دو ڈھائی ہزار کرسیاں لگائی جا چکی ہیں، مقامی شعراء نے اپنے کلام میں ابرار جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ابرار حسین جان کے خطاب سے پہلے ایک طالبعلم نے تقریر کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ابرار حسین جان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ منتحب ہوکر پسماندہ علاقوں میں ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے جبکہ مختلف قبائلی سرداروں نے ابرار جان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سول سٹیڈیم پاراچنار میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار اور سماجی رہنما ابرار جان نے کہا کہ ضلع کرم میں اب تک کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ علاقہ کیڈٹ کالج اور میڈیکل کالج سمیت اہم سہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی محرومیوں و مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انتحابی میدان میں قدم رکھا ہے۔ اس موقع پر قبائلی سردار ملک حاجی ظاہر شاہ، ملک خانزادہ حاجی مشتاق حسین، پرنسپل حاجی گل اکبر، ملک حسین مالی خیل اور دولت خان نے اپنے قبائل کیجانب سے ابرار حسین جان کی حمایت کا اعلان کیا۔ اسی طرح ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اہلسنت کے عمائدین کی جانب سے بھی ابرار جان طوری کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ دیگر مقررین نے کہا ہے کہ ابرار جان جیسی جوان قیادت منتخب کرکے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے راہ ہموار کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 739285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/739285/1/پاراچنار-سول-سٹیڈیم-میں-ابرار-جان-کا-جلسہ-عام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org