QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے بنوں اور کرک میں جلسے

21 Jul 2018 21:32

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں اور کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس بار دھاندلی نہیں، صفایا ہونیوالا ہے، جے یو آئی (ف) والے زرداری اور نواز شریف کیساتھ مقناطیس کیطرح جڑ جاتے ہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کی، ہم ایک نیا نظام لیکر آئینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیرِاہتمام ملک گیر انتخابی جلسے جاری ہیں اور انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روزانہ تین سے چار جلسے کر رہے ہیں، جس میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے شہر بنوں اور کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار دھاندلی نہیں، صفایا ہونے والا ہے، جے یو آئی (ف) والے زرداری اور نوازشریف کیساتھ مقناطیس کی طرح جڑ جاتے ہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کی، ہم ایک نیا نظام لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں سب سے پہلے میرا اور پھر ایم این ایز کا احتساب ہوگا، اقتدار میں آ کر نیب کو مضبوط کریں گے۔ عمران خان نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کہتا ہے نیا سوشل کنٹریکٹ ہونا چاہیئے، بلاول بیٹا 10 سال پہلے میثاق جمہوریت کیا گیا تھا، میثاق جمہوریت کا پہلا تحفہ ڈالر 130 روپے ہے۔ بلاول کے باپ کے سارے پیسے باہر پڑے ہیں، یہ امیر اور قوم مقروض ہو گئی ہے۔ 10 سال پہلے 6 ہزار اور آج 28 ہزار ارب قرضہ ہو چکا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں 1 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 739316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/739316/1/پی-ٹی-آئی-کے-بنوں-اور-کرک-میں-جلسے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org