QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، مختلف علاقوں میں طیاروں کی بمباری، 10 دہشتگرد ہلاک

25 Sep 2011 13:42

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقوں ڈجوڑی، ماموں زئی، ملاخیل اور علی خیل میں جیٹ طیاروں کے ذریعے شدت پسندوں کے دو اہم ٹھکانے بھی تباہ کردئے ہیں


کرم ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ اپر کرم کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 10 دہشتگرد ہلاک اور دو ٹھکانے تباہ کردئے گئے۔ جبکہ ناڑی سر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقوں ڈجوڑی، ماموں زئی، ملاخیل اور علی خیل میں جیٹ طیاروں کے ذریعے شدت پسندوں کے دو اہم ٹھکانے بھی تباہ کردئے ہیں۔ دوسری جانب کرم ہی کے علاقے ناڑی سر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 101323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101323/کرم-ایجنسی-مختلف-علاقوں-میں-طیاروں-کی-بمباری-10-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org