0
Thursday 13 Oct 2011 09:53

ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بر ئے کار لائے گی، ڈی سی او ٹانک

ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بر ئے کار لائے گی، ڈی سی او ٹانک

ٹانک:اسلام ٹائمز۔ پولیو ایک نہایت خطرناک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے ضلعی ا نتظامیہ تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفسیر ٹانک عامر خٹک نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی پی او ٹانک انور کنڈی، ا ی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شجاع عالم برکی، کلکٹر نذر گل، ڈی ڈی او آر اشفاق، محکمہ ایجوکیشن، ڈبلیو ایچ او اور ٹی ایم اے کے نمائندوں کے علاوہ ٹانک پریس کلب کے مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔اس مو قع پر ڈی سی او عامر خٹک نے کہا کہ والدین کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہو ئے اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران باقاعدگی سے پولیو سے بچاو کے قطرے پلوانے چاہیئیں تاکہ معاشرے کو پولیو کے موذی مرض سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے والدین جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلواتے ہیں، وہ ایک طرف غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں تو دوسری طرف وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنا دیتے ہیں۔ ڈی سی او عامر خٹک نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے ذمہ دار افراد سرکاری اہلکاروں کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
اس مو قع پر انہوں نے علماء کرام، صحافیوں اور معززین علا قہ سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور شہریوں کو پولیوں کے قطرے پلانے کی ترغیب دیں تا کہ پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ڈی سی او آ فس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جسکی میں خود نگرانی کرونگا۔ قبل ازیں ا ی ڈ ی او ہیلتھ ٹانک ڈاکٹر شجاع عالم برکی نے پولیو مہم کے سلسلے میں کئے جانیوالے انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 24 اکتوبر سے شروع ہونیوالے سہ روزہ پولیو مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس مرتبہ 67 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس سلسلے میں  109 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 19 فکسڈ سنٹر اور 10 ٹرانزٹ پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں جہاں پر 5 سال تک کے عمر کے بچوں کو پرلیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 105864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش