QR CodeQR Code

صیہونی رژیم کے حامی اور اور اسکے ظلم پر خاموش رہنے والے شرم کریں، ناصر کنعانی

21 Mar 2024 16:32

اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو امریکی و صیہونی پنجوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے فوری طور پر منصوبہ بندی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے غزہ میں "الشفاء ہسپتال" کے محاصرے اور صیہونی بربریت پر اظہار خیال کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ ساری دنیا کے سامنے غزہ کے لوگوں پر صیہونی بربریت و جارحیت جاری ہے مگر عالمی برادری غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے 167ویں روز بھی خاموش ہے اور صرف بیانات پر ہی اکتفاء کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 31،923 فلسطینی شہید جب کہ 74،096 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ متاثرین میں سے 72 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مزید برآں کہ چار روز سے الشفاء ہسپتال کے گرد صیہونی محاصرے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ آج صبح اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کا میڈیکل کمپلکس مکمل پر طور پر اُڑا دیا۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے علی الاعلان طور پر صیہونی ظلم و بربریت کی تاریخ بیان کرنے سے زبانیں قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حامیوں اور اس کے ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو امریکی و صیہونی پنجوں سے چھٹکارا دلانے کے لئے فوری طور پر منصوبہ بندی کریں۔


خبر کا کوڈ: 1124001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1124001/صیہونی-رژیم-کے-حامی-اور-اسکے-ظلم-پر-خاموش-رہنے-والے-شرم-کریں-ناصر-کنعانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org