QR CodeQR Code

ایسٹر پر پنجاب حکومت کا تحفہ

36 اضلاع کے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو پانچ ہزار فی کس دینے کی منظوری

24 Mar 2024 18:12

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو شفاف انداز میں ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے مسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ کر لیا جبکہ مسیحی خاندانوں کو ایسٹر کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو شفاف انداز میں ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور پنجاب کے 36 اضلاع کے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو پانچ ہزار فی کس دینے کی منظوری دی۔ انہوں نے مستحق مسیحی خاندانوں، معذور افراد، بیمار اور یتیم افراد کو گرانٹ کی تقسیم چار روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور چیف کوآرڈینیٹر اقلیتی ونگ پنجاب راحیلہ خادم حسین کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کے لیے فوکل پرسن نامزد کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ پنجاب کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔


خبر کا کوڈ: 1124572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1124572/36-اضلاع-کے-10-ہزار-مسیحی-خاندانوں-کو-پانچ-فی-کس-دینے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org