QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کیخلاف استثنیٰ مانگیں گے، مصدق ملک

25 Mar 2024 22:18

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کیخلاف سیاسی و تکنیکی دلائل دیکر استثنیٰ لینے کی کوشش کرینگے اور اس کیلئے بھرپور لابنگ کرینگے، گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر جلد شروع کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ کی درخواست کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت نے امریکی پابندیوں کے خلاف درخواست دائر کرنے کا پلان مؤخر کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ درخواست دائر کرنے کا پلان جیوپولیٹیکل صورتحال کے باعث مؤخر کیا گیا تھا اور منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق فیصلے کیے تھے۔

اس حوالے سے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کےخلاف سیاسی و تکنیکی دلائل دیکر استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے اور اس کیلئے بھرپور لابنگ کریں گے، گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1124852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1124852/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-منصوبے-پر-امریکی-پابندیوں-کیخلاف-استثنی-مانگیں-گے-مصدق-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org