QR CodeQR Code

تہران، ایرانی وزیر خارجہ کیجانب سے اسماعیل ھنیہ کا استقبال

26 Mar 2024 15:11

غزہ پر صیہونی رژیم کے حملوں کے آغاز سے اب تک ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان چھ مرتبہ اپنا علاقائی دورہ کر چکے ہیں۔ جس میں دوحہ میں اسماعیل ھنیہ کیساتھ ملاقاتوں اور گفتگو کا سلسلہ شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔  فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل هنیه" تہران پہنچ چکے ہیں جہاں اُن کا استقبال آج دوپہر کو ایران کے دفتر خارجہ کی عمارت میں وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے کیا۔ جس کے بعد دونوں شخصیات نے آپس میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد اسماعیل ھنیہ کا یہ دوسرا دورہ ایران ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل حسین امیرعبداللهیان نے اسماعیل هنیه سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں اسماعیل هنیه نے انسانی قتل عام کی صیہونی مشین کے سامنے استقامت کاروں کی ثابت قدمی کا ذکر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ میں انسانی بحران کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی رژیم کے حملوں کے آغاز سے اب تک ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان چھ مرتبہ اپنا علاقائی دورہ کر چکے ہیں۔ جس میں دوحہ میں اسماعیل ھنیہ کے ساتھ ملاقاتوں اور گفتگو کا سلسلہ شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1124985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1124985/تہران-ایرانی-وزیر-خارجہ-کیجانب-سے-اسماعیل-ھنیہ-کا-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org