QR CodeQR Code

بشام واقعہ پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبہ کو متاثر کرنے کی سازش ہے، لیاقت بلوچ

26 Mar 2024 21:20

قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ حکومت ملک میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے، جماعت اسلامی چینی حکومت، عوام اور سفارتخانہ سے تعزیت کرتی ہے، پاک چین تعلقات مضبوط ہیں اور مضبوط رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بشام میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی سخت الفاظ میں  مذمت کرتے ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حملہ میں چینی شہریوں اور ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، افسوسناک واقعہ کی فوری تفتیش اور ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ واقعہ پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبہ کو متاثر کرنے کی سازش ہے، حکومت ملک میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے، جماعت اسلامی چینی حکومت، عوام اور سفارتخانہ سے تعزیت کرتی ہے، پاک چین تعلقات مضبوط ہیں اور مضبوط رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1125057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125057/بشام-واقعہ-پاک-چین-تعلقات-اور-سی-پیک-منصوبہ-کو-متاثر-کرنے-کی-سازش-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org