QR CodeQR Code

کوئٹہ، امام جمعہ کے دفتر کا قیام، علامہ احمد کاظمی نے افتتاح کیا

26 Mar 2024 20:50

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد کاظمی کا کہنا تھا کہ امام جمعہ کوئٹہ کی جانب سے دفتر کا قیام قابل تحسین ہے۔ ان مراکز سے دین کے فروغ میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں کی سہولت اور دینی مسائل کے حل کے لئے دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح آج عالم دین علامہ سید احمد کاظمی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی اور امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی نے کیا۔ اس موقع پر دیگر علمائے کرام، قبائلی و سیاسی معززین اور طلباء بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد کاظمی کا کہنا تھا کہ امام جمعہ کوئٹہ کی جانب سے دفتر کا قیام قابل تحسین ہے۔ ان مراکز سے دین کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام علمائے کرام کا ساتھ دیں، تاکہ ہم تبلیغ دین اور اپنے دیگر فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ تقریب میں طلباء نے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی، جبکہ معروف منقبت خواں سید شبیر حسین نے اس موقع پر نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1125059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125059/کوئٹہ-امام-جمعہ-کے-دفتر-کا-قیام-علامہ-احمد-کاظمی-نے-افتتاح-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org