QR CodeQR Code

نادرا میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق ہو گئی

26 Mar 2024 21:28

شہریوں کا ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا اور ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔ نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا، نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات میں جے آئی ٹی نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک سکینڈل تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا ہے اور اپنی رپورٹ میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نادرا ڈیٹا لیک اسکینڈل پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی اور یہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے، جس پر وزارت داخلہ میں غور جاری ہے۔

نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا اور ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔ نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا، نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے وقارالدین سید نے کی اور جے آئی ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1125061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125061/نادرا-میں-27-لاکھ-پاکستانیوں-کا-ڈیٹا-چوری-ہونے-کی-تصدیق-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org