QR CodeQR Code

شمالی غزہ سے غیرقانونی یہودی بستیوں پر راکٹباری

26 Mar 2024 21:35

مقامی میڈیا نے شمالی غزہ کے قریب واقع عسقلان و سدیروت نامی غیر قانونی یہودی بستوں پر کئی ایک راکٹ داغے جانیکی خبر دی ہے


اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی حصے کے قریب واقع کئی ایک غیر قانونی یہودی بستیوں میں آج صبح خطرے کے الارم بج اٹھے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خطرے کے یہ الارم شمالی غزہ سے داغے جانے والے متعدد راکٹوں کے باعث بج اٹھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگبندی کی قرارداد منظور کر لئے جانے کے بعد بھی جاری رہنے والی غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری کے جواب میں انجام پانے والی فلسطینی مزاحمت کی اس راکٹباری میں عسقلان وسدیروت نامی غیر قانونی یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے اعلان کر رکھا تھا کہ غزہ کے خلاف گزشتہ تقریبا 6 ماہ سے جاری اس کی انسانیت سوز جنگ کا مقصد فلسطینی مزاحمت اور غزہ سے غیر قانونی یہودی بستیوں کی جانب راکٹباری کے سلسلے کا خاتمہ ہے!


خبر کا کوڈ: 1125062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125062/شمالی-غزہ-سے-غیرقانونی-یہودی-بستیوں-پر-راکٹباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org