QR CodeQR Code

غاصب اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے انتہائی درست میزائل حملے

26 Mar 2024 21:42

لبنانی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہیکہ اسنے میرون ایئر بیس سمیت مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے شمال میں واقع اسرائیلی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر انتہائی کامیاب میزائل حملے کئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج سہ پہر جاری ہونے والے اپنے متعدد بیانات میں اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستی ایوییم میں واقع قابض صیہونی فوج کے 2 اہم اڈوں پر میزائل حملہ کیا ہے کہ جو اس وقت بھی غاصب اسرائیلی فورسز کے زیر استعمال ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے دوسرے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ مزاحمتی قوتوں نے آج صبح 10 بجکر 45 منٹ پر برانیت بیس کے ارد گرد غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروہ کو 2 بار اپنے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی مزاحمت نے اپنے ایک اور بیان میں اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع میرون نامى ہوائی دفاع کی صیہونی ایئربیس کو بھی متعدد گائیڈڈ میزائلوں کے ساتھ انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے بیانات جاری ہونے کے فورا بعد ہی اسرائیلی میڈیا نے بھی اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع ایک اسرائیلی فیکٹری کو بھی متعدد راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے درحالیکہ فائر بریگیڈ کا صیہونی عملہ اس کی جانب جا تک نہیں سکتا!

حزب اللہ نے اپنے بیانات میں تاکید کی ہے کہ یہ مزاحمتی کارروائیاں، غزہ کے عوام اور دلاور فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور فلسطینی و لبنانی شہریوں کے خلاف غاصب اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کے جواب میں انجام پائے ہیں۔


۔

۔


خبر کا کوڈ: 1125066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125066/غاصب-اسرائیلی-فوج-کے-ٹھکانوں-پر-حزب-اللہ-لبنان-انتہائی-درست-میزائل-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org