QR CodeQR Code

غزہ میں جنگبندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کیبعد بھی صیہونی حملے جاری

عالمی دباؤ ہمیں جنگ روکنے پر مجبور نہیں کر سکتا، اسرائیلی وزیر

26 Mar 2024 21:44

غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے تزویراتی امور نے غزہ میں جنگبندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے باوجود آج اعلان کیا ہیکہ عالمی دباؤ بھی اس جنگ کو روک نہیں سکتا اور ہم اسے جاری رکھینگے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر برائے تزویراتی امور رون ڈرمر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگبندی سے متعلق ڈالا جانے والا عالمی دباؤ بھی اس جنگ کو روک نہیں سکتا اور ہم اسے جاری رکھیں گے!

تفصیلات کے مطابق اپنی ایک تقریر میں رون ڈرمر کا کہنا تھا کہ جنگبندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کا مسودہ، ''اپنی پالیسی میں عدم تبدیلی'' سے متعلق امریکی بیان کے ساتھ تضاد رکھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی تعجب نہیں کہ حماس مذاکرات کی دعوت کو ''مسلسل مسترد'' کر رہی ہے کیونکہ وہ اسرائیلی قیدیوں کی ازادی کے بغیر ہی جنگبندی چاہتی ہے۔ رون ڈرمر نے مزید کہا کہ عالمی دباؤ بھی ہمیں جنگبندی کی جانب نہیں دھکیل سکتا اور ہم اس جنگ کو آخری مرحلے تک جاری رکھیں گے!

اپنی تقریر کے آخر میں صیہونی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکیوں کو بتا دیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد ''غلط وقت'' میں ''غلط پیغام'' تھی!


خبر کا کوڈ: 1125068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125068/عالمی-دباؤ-ہمیں-جنگ-روکنے-پر-مجبور-نہیں-کر-سکتا-اسرائیلی-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org