QR CodeQR Code

کراچی، ڈیفنس میں جی ڈی اے کے رہنماء غلام مرتضٰی جتوئی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

27 Mar 2024 05:12

جی ڈی اے کے رہنماء کی اہلیہ نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کیساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہون نے الزام لگایا کہ ہمیں پیپلزپارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کے رہنماء غلام مرتضٰی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ غلام مرتضٰی جتوئی کی اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ رات تین بجے مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور سامان نکال کر پھینک دیا۔ غلام مرتضٰی جتوئی کی اہلیہ نے مزید بتایا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہون نے الزام لگایا کہ ہمیں پیپلزپارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1125155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125155/کراچی-ڈیفنس-میں-جی-ڈی-اے-کے-رہنماء-غلام-مرتض-ی-جتوئی-گھر-پر-پولیس-کا-چھاپہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org