QR CodeQR Code

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسے مدبر، شجاع اور نڈر لیڈرشپ کا سینیٹ کیلئے انتخاب قابل ستائش ہے، انجینئر سخاوت علی سیال 

27 Mar 2024 17:16

مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں پارلیمانی سیاست میں اپنی جگہ بنائی ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں ایوان بالا میں پہنچنے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی قیادت اور تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا کے انتخابات میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی اور پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار انجینئر حمید حسین عام انتخابات میں ممبر قومی اسمبلی اور اسلام آباد سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مختار عباس ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر ملک بھر سے اور بیرون ملک سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جماعت مجلس وحدت مسلمین نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی تھی۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسے مدبر، شجاع اور نڈر لیڈرشپ کا سینیٹ کیلئے انتخاب قابل ستائش ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں پارلیمانی سیاست میں اپنی جگہ بنائی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں پہنچنے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی قیادت اور تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

 


خبر کا کوڈ: 1125221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125221/علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-جیسے-مدبر-شجاع-اور-نڈر-لیڈرشپ-کا-سینیٹ-کیلئے-انتخاب-قابل-ستائش-ہے-انجینئر-سخاوت-علی-سیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org