QR CodeQR Code

اسحاق ڈار اور ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

28 Mar 2024 00:28

ایک ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے ادارہ جاتی تعاون کو فعال کرکے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور مملکت بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے ادارہ جاتی تعاون کو فعال کرکے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 1125312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125312/اسحاق-ڈار-اور-ڈاکٹر-عبداللطیف-بن-راشد-الزیانی-کا-ٹیلیفونک-رابطہ-دو-طرفہ-تعلقات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org