QR CodeQR Code

افواج پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہیں، انوارالحق

28 Mar 2024 10:16

شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہیں۔ شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور برادر ملک چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے، جسے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچنے والے انشاء اللہ نامراد رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1125360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125360/افواج-پاکستان-دہشتگردی-کو-جڑ-سے-اکھاڑنے-کیلئے-کمربستہ-ہیں-انوارالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org