QR CodeQR Code

سی پیک فیزٹو کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ متوقع ہے، مسابقتی کمیشن

28 Mar 2024 14:34

اعلامیے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے اور آسان بنانے کیلئے مسابقتی کمیشن سرگرم ہے اور اس حوالے سے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین پاک اقتصادی راہداری کے فیزٹو کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن چائنا کے مارکیٹ ریگولیٹر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرے گا، چین نے سی پیک اور مختلف کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں اہم سرمایہ کاری کی، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بعد اس سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔ اعلامیے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے اور آسان بنانے کیلئے مسابقتی کمیشن سرگرم ہے اور اس حوالے سے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم او یو پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہو گا، ایم او یو کو گزشتہ وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری مل چکی ہے، ایم او یو کا مقصد معلومات کے تبادلے اور تکنیکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1125415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125415/سی-پیک-فیزٹو-کے-بعد-چینی-سرمایہ-کاری-میں-بڑا-اضافہ-متوقع-ہے-مسابقتی-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org